اسلام آباد ائرپورٹ کے رن وے پر قطر ائیرویز کی پرواز 614 کی ٹیل سٹرائیک کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق طیارے کے پائلٹ نے تیز ہواؤں کے باعث پہلی لینڈنگ مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔ پائلٹ نے غیر مستحکم لینڈنگ پر “گو اراؤنڈ” کو ترجیح دی اور اس بارے میں ٹاور کو آگاہ کیا جس پر اسے رن وے کے گرد چکر لگانے کی کلیئرنس دی گئی۔ اس کے بعد پائلٹ نے طیارے کو دوسری بار بحفاظت لینڈ کر لیا لیکن معمول کے معائنے پر طیارے کی دم پر خراشیں دیکھنے کو ملیں جس پر ایس او پیز کے تحت پائلٹ کے خون اور پیشاب کے نمونے حاصل کیے گئے۔ اس کے ساتھ طیارہ ساز کمپنی ائیر بس کو قطر ائیرویز 614 ٹیل سٹرائیک کے واقعہ سے آگاہ کیا گیا۔
اور اس کے علاوہ ایئرکرافٹ انجینئروں کے معائنہ کے بعد طیارے کو ای اے جی یعنی ‘ایئرکرافٹ ان گراونڈ’ قرار دیا گیا۔ یعنی طیارے کو پرواز کے لیے اجازت نہیں دی گئی۔ مزید برٓآں ائیر وردینس اور (اے آئی آئی بی) کے ارکان نے بھی طیارے کا معائنہ کیا اور اس معاملے کی تفصیلی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔ ایئرلائن نے کیو ٹی آر 615 کے مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا اور ان کی روانگی کا انتظام کر رہی ہے۔
Add Comment