وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنرکے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ اس ملاقات میں برطانوی فرسٹ اور سیکنڈ سیکرٹری بھی ہائی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ پاکستان کی جانب سے سیکریٹری ایوی ایشن شوکت علی اور سی ای او پی آئی اے ائیر وائس مارشل عامر حیات نے وفاقی وزیر کے ہمراہ شرکت کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطوں میں وسعت لانے پر غور کیا گیا اور برطانیہ سے پاکستان کے لیے پروازوں میں مزید اضافے اور پی آئی اے کو برطانیہ میں رسائی پر مشاورت کی گئی۔ وفاقی وزیر نے سیلاب متاثرین کیلئے برطانیہ کی طرف سے بھیجی گئی امداد پر شکریہ بھی ادا کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستانی ائیر لائنز کی پروازوں کے لئے برطانیہ آنے کی اجازت کے لئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
Add Comment