پی آئی اے

پی آئی اے 14نومبر سے پاکستان سے ترکی کے لیے ہفتہ وار 6 پروازوں چلائے گا

ترکش ایئرلائن اور پی آئی اے کے درمیان کوڈ شیئر معاہدہ موجود ہے۔
ترکش ایئرلائن اور پی آئی اے کے درمیان کوڈ شیئر معاہدہ موجود ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے ترکی کے شہر استانبول کے لیے ہفتہ وار چھ پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے استانبول کے لیے پروازیں شروع کرے گی۔ اسلام آباد سے 14 نومبر کے لیے پروازیں شروع ہوں گی۔ لاہور سے 15 نومبر کے لیے پروازیں شروع ہوں گی۔ پی آئی اے کا پہلے سے ہی ترکش ایئرلائن کے ساتھ کوڈ شئر معائدہ ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے یورپ، برطانیہ اور امریکہ جانے والے پاکستانی مسافر استنبول سے ترکش ایئرلائنز پر سفر کر سکیں گے۔ معائدے کی رو سے مسافر استنبول سے 28 شہروں تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ ابتدائی طور پر اسلام آباد سے 4، جبکہ لاہور سے 2 پروازیں بوئنگ 777 طیارے کے ذریعے آپریٹ ہوں گی۔ دوسرے مرحلے میں کراچی سے استنبول کی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی۔

پاکستان سے ترکی کی پروازوں پر گذشتہ ایک دہائی سے تُرک ایئرلائنز ہی حاوی ہیں جن میں لاہور، کراچی اور اسلام آباد روٹ پر تُرکش ایئرلائن پروازیں چلاتی ہے جبکہ کراچی تا استانبول روٹ پر تُرکش ایئرلائن کے ساتھ ساتھ لو کاسٹ ایئرلائن پیگاسس پروازیں چلاتی ہے۔

Video

فالو کریں