برطانیہ آنے والے تمام بھی بین الاقوامی مسافروں کو ملک میں داخل ہونے کے لیے کورونا کا منفی ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا۔ حکومت نے یہ شرط انگلینڈ میں داخلے کے لیے 15 جنوری بروز جمعہ صبح 4 بجے سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روانگی سے قبل کورونا کے منفی ٹیسٹ کی شرط اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں داخلے پر بھی عائد ہوگی مگر ابھی اس کے اطلاق کی تاریخ کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ مسافروں کو طیاروں، ٹرین یا فیری کے ذریعے روانگی سے 72 گھنٹے قبل ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہوگی۔ اگر وہ منفی ٹیسٹ کا نتیجہ فراہم نہیں کرسکتے ہیں تو انھیں اپنی پروازوں میں سوار کرنے سے انکار کردیا جائے گا۔
آنے والے مسافروں کو ابھی بھی برطانیہ میں 10 دن کے لیے قرنطینہ کی ضرورت ہو گی، یا ٹیسٹ کے نیتجے میں قرنطینہ ختم کرنے والے پروگرام میں شامل ہونے کا آپشن جس کے نیتجے کی بنیاد پر وہ پانچویں دن سے ہی تازہ منفی ٹیسٹ کے ساتھ قرنطینہ چھوڑنے کے قابل ہو سکیں گے۔ ٹیسٹ کے معیارات کو ابھی طے کرنا باقی ہے لیکن یہ بنیادی طور پر پی سی آر ٹیسٹ اور محدود پس منظر کے ٹیسٹ ہوں گے۔ برطانیہ کی سرکاری ویب سائٹ اس بارے میں وضاحت فراہم کرنے کے لیے درکار قسم کے ٹیسٹ اور دستاویزات کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی۔
یہ قوانین برطانوی شہریوں کے ساتھ ساتھ برطانیہ آنے والے بین الاقوامی مسافروں پر بھی لاگو ہوں گے۔ ایئرلائنز یا دوسرے ٹرانسپورٹ آپریٹرز پر منفی ٹیسٹ کی جانچ کرنے کی ذمہ د داری عائد ہو گی۔ اور وہ ان دستاویزات کے بغیر بورڈنگ سے انکار کرسکیں گے۔ ورنہ انھیں دوسری صورت میں حکومتی جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگر کوئی مسافر سرحد پر ان احکامات کی عدم تعمیل کرتا پایا جائے گا تو اسے کم از کم پانچ سو پاؤنڈ جرمانہ کیا جائے گا۔
Add Comment