سعودی اخبار سعودی گزٹ کے مطابق، سعودی عرب نے ملک کے تمام ہوائی اڈے 31 مارچ 2021 ء سے ہر قسم کی بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی شہری ہوا بازی کی جنرل اتھارٹی (جی اے سی اے) نے مملکت کے لیے پروازیں چلانے والی تمام ایئر لائنز کو آگاہ کیا ہے کہ مارچ کے آخر تک بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کو مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ ہی ، جی اے سی اے نے واضح کیا ہے کہ اس پابندی کے کھلنے کا اطلاق ان ممالک پر نہیں ہو گا جن کے متعلق حکومتی کمیٹی پابندی کے اطلاق کا فیصلہ کر لے گی۔ یعنی سعودی حکومت اب بھی ایسے ممالک سے سفر پر پابندی لگا سکتی ہے جہاں سے اسے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہو۔
سعودی شہریوں کو بھی بدھ 31 مارچ کی صبح 6 بجے سے مملکت سے باہر سفر کرنے اور موثر انداز میں ملک واپس آنے کی اجازت ہوگی۔ جی اے سی اے نے زور دیا کہ نیا طریقہ کار کسی طرح سے بھی کورونا کی روک تھام کے لیے نافذ کی گئی پابندیوں کے برخلاف نہیں ہے۔ اس فیصلے سے امید ہیدا ہوئی ہے کہ اس سال سعودی عرب حج اور عمرہ کے لیے مسافروں کی آمد کے لیے ایئرلائنز کو اجازت دے گا۔ جو کہ پاکستانی ایئرلائنز کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے۔
گاکا نے ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات کے نفاذ ، اور احتیاطی تدابیر کو بھی مدنظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ کچھ دن پہلے ، وزارت داخلہ نے عارضی طور پر سفری پابندی ختم کرنے اور تمام بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مملکت 31 مارچ سے اپنے ہوا ، بحری اور زمینی سرحدوں کو دوبارہ کھول دے گی۔
Add Comment