بلاگ

پاکستان کے لیے غیرملکی ایئرلائنز کے دروازے کون کھول رہا ہے؟

Virgin Atlantic innaugral flight at Islamabad International Airport
ورجن اٹلانٹک کی پہلی پرواز اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر
پاکستان انٹرنینشل ایئر لائنز کے سربراہ ایئر مارشل ارشد ملک نے گذشتہ سال دسمبر میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں غیر ملکی ایئر لائنز کو پاکستان میں نئے روٹس دینے پر اپنی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ مگر حکومتِ پاکستان کی جانب سے خصوصا وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اس بارے میں کوئی گرمجوشی نہیں دکھائی گئی۔ اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی وزیر ہوابازی سمیت پی آئی اے اور سول ایوی ایشن حکام نے شرکت کی مگر سوائے پی آئی اے کے سربراہ کے اس معاملے پر کوئی نہیں بولا۔ 
ارشد ملک نے وزیراعظم عمران خان کے سامنے برطانیہ کی فضائی کمپنیوں یعنی برٹش ایئرویز اور ورجن اٹلانٹک کو نئے روٹس دینے پر وزیراعظم سے سوال کیا اور کہا کہ پی آئی اے کے مفاد کا خیال کیے بغیر چند ایئر لائنز کو منہ مانگے سلاٹس دے دیے جاتے ہیں جس سے قومی ادارے کو مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اس معاملے پر وفاقی وزیر برائے ہوابازی نے انتہائی مضحکہ خیز موقف اختیار کرتے ہوئے توجیح پیش کی کہ “پانچ سال پرانے معاہدوں کے تحت نئے روٹس کی اجازت دی گئی ہے اور اگر پاکستان نئے روٹس کی اجازت نہ دیتا تو برطانیہ کی جانب سے پی آئی اے کی مانچسٹر کے لیے پروازوں کو بھی بند کردیا جاتا”َ
حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ غلام سرور خان کے پاکستانی ہوابازی پر “خودکش” حملے کے بعد پی آئی اے کی مانچسٹر کیا لندن اور برمنگھم کی پروازیں بھی بند ہیں اور ان کے کھلنے کے امکانات دن بدن معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔ پی آئی اے ان دنوں ہائی فلائی کے طیارے چارٹر کر کے اپنے مسافر اس کی پروازوں پر ڈھوتی ہے۔ دوسری جانب برٹش ایئرویز اور ورجن اٹلانٹک نے اسلام آباد اور لاہور دونوں کے لیے متعدد پروازیں چلا رکھی ہیں جن کے لیے میدان کھلا۔ جبکہ پاکستان کی نجی ایئرلائن سیرین ایئر برطانیہ کے لیے پروازوں کی منصوبہ بندی کر چکی ہے مگر اسے اجازت نہیں دی جا رہی۔
ایک اور اجلاس میں ان ایئرلائنز کو اتنی کھلی چھوٹ دینے کے معاملے پر غلام سرور خان یقین دہانیوں کے باوجود نہیں بولے اور وزیر اعظم نے تمام اداروں کو یہ کہہ کر واپس بھجوا دیا کہ اپنے نوٹس ملا کر اجلاسات کے لیے آیا کریں۔ وزیراعظم ہاؤس اور ہوبازی کی وزارت کے زرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی براہِ راست مداخلت پر برطانوی ایئرلائن کو ریکارڈ مدت یعنی تین دین میں پروازوں کا اجازت نامہ دیا گیا۔

Video

فالو کریں