پاکستان کی نئی ایئرلائن ایئرسیال کے طیارے کے ساتھ اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے سے قبل حادثہ پیش آیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے سے قبل طیارے کے دائیں جانب کے پر میں پرندہ جا کر لگا جس کے نتیجے میں اس میں سوراخ ہو گیا۔ اس واقعے میں ایئر سیال کا ایئربس اے 320 رجسٹریشن اے پی بی او بی ملوث تھا۔ برڈ ہٹ یعنی پرندہ لگنے کے بعد ایئر سیال ایئر نے اپنا بس اے 320 گراؤنڈ کر دیا ہے۔ پاکستان کی اس نئی ایئر لائن کے ساتھ یہ پہلا بڑا واقعہ اس وقت ہوا۔ اس طیارے کے ذریعے چلائی جانے والی اگلی پرواز منسوخ کر دی گئی ہے اور طیارے کو معائنے کے لیے گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔
اس طیارے کے بارے میں مزید تفصیل آپ اس لنک پر پڑھ سکتے ہیں۔
https://pakistanaviation.com/ap-bob/
Add Comment