سول ایوی ایشن نے کوئٹہ ائیرپورٹ کے بنیادی رن وے کو ہرقسم کی پروازوں کیلئے بند کردیا ہے اور اگلے کئی ماہ تک ایئرپورٹ پر تمام پروازیں سیکنڈری رن وے استعمال کریں گی۔ تاہم سیکنڈری رن وے کے استعمال کے لیے پانچ کلو میٹر حدِ نگاہ لازمی ہے جس کے نتیجے میں پروازیں صرف مخصوص اوقات میں اتر یا روانہ ہو سکیں گی۔ ائیرپورٹ کے رن وے کی توسیع کیلئے پروازوں کو بند کیا گیا ہے۔ اس کام کے نتیجے میں کوئٹہ کے لیے پی آئی اے، فلائی دوبئی ، ائیر عربیہ، سیرین ائیر، ایئرسیال اور ائیربلیو نے پروازوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلیاں کی ہیں اور آنے والے چند مہینوں میں مشکلات میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے لاہور کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ جو ملک کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ہے کو بھی ایک ہی رن وے پر چلایا جا رہا ہے اور کئی مہینوں سے سول ایوی ایشن اس پر کام کروا رہی ہے جو دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ ایک مہینے کے اندر مکمل ہو جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پورا ہوائی اڈہ ٹھپ ہو جاتا ہے جیسا کہ چند ہفتے وبل ڈی ایث ایل کے ایک طیارے کے ٹائر پھٹنے کے نتیجے میں درجنوں پروازیں متاثر ہوئیں اور ہزاروں مسافر پریشان ہوئے۔
Add Comment