پی آئی اے انتظامیہ نے سعودی عرب کے لیے فضائی آپریشن وسیع کرنے کا آغاز کردیا۔ پاکستان سے سعودی عرب کے لیے ہفتے میں 35 پروازیں آپریٹ کی جائینگی۔ پروازیں سعودی شہروں جدہ، ریاض، دمام اور القاسم کے لیے چلائی جائینگی۔ پروازیں پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان اور پشاور سے روانہ ہونگی۔ کچھ کیٹگریز میں قومی ائرلائین کی کچھ پروازیں اس سے قبل بھی آپریٹ ہورہی تھیں۔ یکم دسمبر سے پابندیوں میں نرمی کے اطلاق کے بعد آپریشن مزید وسیع کیا جائیگا۔ یکم دسمبر سے روانہ ہونے والے مسافروں کو سعوی قوانین کے مطابق 5 روز قرنطینہ کی شرط پر لازمی عمل کرنا ہوگا۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے کہا کہ پروازوں میں اضافے کا فیصلہ طلب بڑھنے پر کیا جائیگا۔ دوسری جانب ایئربلو اور سیرین ایئر نے بھی سعودی عرب کے لیے اپنی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستانی ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے فضائی آپریشن وسیع کرنے کا آغاز کردیا
27 November 2021
310 Views
1 Min Read
Add Comment