ایئرسیال AP-BOCایئربس
Air Sial Airbus A-320 AP-BOC
طیارے

ایئر سیال ایئر بس اے تھری ٹوئنٹی AP-BOC

ایئرسیال کا یہ طیارہ ایئربس اے تھری ٹوئنٹی ہے۔ اس کی پہلی پرواز 16 جون 2008 کو تھی۔ یہ طیارہ 04 جولائی 2008 کو ایل سیلواڈور کی فضائی کمپنی ٹاکا یعنی ٹرانسپورٹ ایرونوس سینٹروامیرکانوس جو ایل سیلواڈور کی قومی فضائی کمپنی کو ڈلیور کیا گیا۔ جس کے بعد یہ طیارہ 28 مئی 2013 کو ایویانکا کوسٹاریکا کو منتقل ہوا۔ جس کے بعد 28 اپریل 2020 کو ایویانکا کو منتقل ہوا اور سٹوریج کے لیےامریکہ بھجوا دیا گیا۔

اس طیارے کو سال 2020 کی ابتدا میں پاکستانی ایئرلائن ایئرسیال کے بڑے میہں شامل ہونا تھا مگر کورونا کی وجہ سے ایئرلائن کی پروازیں شروع نہیں ہو سکیں۔ بالآخر یہ طیارہ 10 دسمبر 2020 کو ایئرسیال کے بیڑے میں شامل ہونے کے لیے امریکہ کے شہر گڈ ایئر سے پرواز کرتا ہوا براستہ پورٹسمتھ ایئرپورٹ امریکہ، کفلاویک ایئرپورٹ آئس لینڈ اور قاہرہ ایئرپورٹ مصر سے کراچی پہنچا۔

طیارے کے بارے میں بنیادی معلومات

3538سیریئل نمبر
320-233طیارے کی قسم
F-WWIFطیارے کی ٹیسٹ رجسٹریشن
دو انٹرنیشنل ایرو انجن V2527E-A5انجن
16/06/2008پہلی پرواز

طیارے کی تاریخ

نوٹایئرلائنڈلیوری کی تاریخرجسٹریشن
آئرش لیزنگ کمپنی ایئرکیپ سے لیز پر حاصل کیا گیاTACA ایل سیلواڈور04/07/2008N680TA
ایویانکا کوسٹاریکا28/05/2013N499TA
اپریل 2020 میں سٹوریج کے لیے امریکہ بھجوا دیا گیاایویانکا پیرو28/04/2020N499TA
طیارہ ایئر سیال کے بیڑے میں شامل ہونے کے لیے کراچی پہنچاایئر سیال10/12/2020AP-BOC

Video

فالو کریں