ایوی ایشن نیوز عالمی ایوی ایشن خبریں

انڈونیشیا کی سریویجایا ائیر کا طیارہ جاوا سمندر میں گر کر تباہ

سریویجایا ائیر کا بوئنگ سیون تھری سیون
سریویجایا ائیر کا بوئنگ سیون تھری سیون
انڈونیشیا کی نجی فضائی کمپنی سریویجایا ائیر کا طیارہ جاوا سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ یہ طیارہ دارالحکومت جکارتہ کے سوئیکارنو ہاتا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز کرنے کے چند منٹ بعد ہی سمندر میں گر کر تباہ ہوا۔ اس طیارے پر عملے کے چھ افراد سمیت چھپن افراد سوار تھے۔ […]

انڈونیشیا کی نجی فضائی کمپنی سریویجایا ائیر کا طیارہ جاوا سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ یہ طیارہ دارالحکومت جکارتہ کے سوئیکارنو ہاتا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز کرنے کے چند منٹ بعد ہی سمندر میں گر کر تباہ ہوا۔ اس طیارے پر عملے کے چھ افراد سمیت چھپن افراد سوار تھے۔ یہ طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کا 737-500 طیارہ تھا جسے کلاسک ورژن کہا جاتا ہے اور یہ نیرو باڈی کہا جاتا ہے۔ اس طیارے میں 130 مسافروں کی گنجائش ہے۔ یہ طیارہ چھبیس سال پرانا تھا اوراس نے پہلی پرواز مئی 1994 کو بھری تھی۔ طیارہ گرنے سے قبل ایک منٹ کے مختصر وقت میں دس ہزار فٹ کی بلندی سے نیچے گرا جو کہ ہوابازی میں انتہائی خوفناک صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔ پرواز پہلے ہی نصف گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی جس کی وجہ موسم کی خرابی اور شدید بارش بتائی جاتی ہے۔

طیارے پر سوار مسافروں میں تین کم سن بچے، سات بچے اور 46 مرد و خواتین سوار تھے۔ سریویجایا ایئرلائن نے یہ طیارہ 2012 میں حاصل کیا تھا جس سے قبل یہ طیارہ امریکہ میں کانٹینیٹل اور یونائیٹیڈ ایئرلائن کے پاس رہا۔ طیارے کا ملبہ جاوا کے سمندر سے مقامی مچھیروں نے دیکھا۔ بی بی سی کی ربیکہ ہینچیک نے لکھا کہ .مقامی مچھیروں نے بی بی سی کو بتایا کہ “وہ جزیرے کے پاس مچھلیاں پکڑ رہے تھے کہ انھوں نے دیکھا کہ طیارہ آسمان سے بجلی کے کوندے کی طرح گرا اور پانی میں پھٹ گیا۔ یہ ہمارے بہت قریب تھا۔ پلائی کے چند ٹکڑے میرے جہاز تک آکر ٹکرائے” ۔

Video

فالو کریں