ایئرسیال کا یہ طیارہ ایئربس اے تھری تھرٹی ہے۔ اس کی پہلی پرواز 13 جولائی 2004 کو تھی۔ یہ طیارہ 7 ستمبر 2004 کو ایئرنیوزی لینڈ کو ڈلیور کیا گیا۔ جس کے بعد سے یہ طیارہ فروری 2020 تک نیوزی لینڈ میں ہی رہا۔ ایئر نیوزی لینڈ سے یہ طیارہ 13 ستمبر 2006 کو نیوزی لینڈ کی ہی ایک نجی ایئرلائن فریڈم ایئر کو منتقل ہوا۔ فریڈم ایئر نے اگلے ڈیڑھ سال تک اس طیارے کو استعمال کیا اور واپس اسے ایئر نیوزی لینڈ کو 14 مارچ 2008 کو لوٹا دیا۔
اس طیارے کو سال 2020 کی ابتدا میں پاکستانی ایئرلائن ایئرسیال کے بڑے میہں شامل ہونا تھا مگر کورونا کی وجہ سے ایئرلائن کی پروازیں شروع نہیں ہو سکیں اور بالآخر یہ طیارہ 27 نومبر 2020 کو ایئرسیال کے بیڑے میں شامل ہوا اور ایئرلائن کا پہلا طیارہ بنا۔
طیارے کے بارے میں بنیادی معلومات
2257 | سیریئل نمبر |
320-232 | طیارے کی قسم |
F-WWDE | طیارے کی ٹیسٹ رجسٹریشن |
دو انٹرنیشنل ایرو انجن V2527-A5 | انجن |
13/07/2004 | پہلی پرواز |
طیارے کی تاریخ
نوٹ | ایئرلائن | ڈلیوری کی تاریخ | رجسٹریشن |
لیز پر | ایئر نیوزی لینڈ | 07/09/2004 | ZK-OJH |
لیز پر | فریڈم ایئر | 13/09/2006 | ZK-OJH |
طیارے کو فروری 2020 میں سٹوریج کے لیے بھجوا دیا گیا۔ نئی رجسٹریشن دی گئی۔ | ایئر نیوزی لینڈ | 14/03/2008 | ZK-OJH |
طیارہ ایئر سیال کے بیڑے میں شامل ہونے کے لیے کراچی پہنچا | ایئر سیال | 27/11/2020 | AP-BOA |
Add Comment