ایوی ایشن نیوز پی آئی اے

پی آئی اے چودہ مارچ سے لاہور تا باکو پروزیں شروع کرے گی

پاکستان میں ازبکستان کے سفیر اور ازبکستان میں ازبکستان میں پاکستان کے سفیر پی آئی اے کے سربراہ کے ساتھ
پاکستان میں ازبکستان کے سفیر اور ازبکستان میں ازبکستان میں پاکستان کے سفیر پی آئی اے کے سربراہ کے ساتھ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے وسطی ایشیا کے لیے اپنے پروازوں کے نیٹ ورک کو بہتر کرنے کے منصوبے پر کام شروع کیا ہے اور وسطی ایشیائی ریاستوں میں ازبکستان اور آزربائیجان کے لیے تین پروازوں کے شروع کرنےکا عندیہ دیا ہے۔ پی آئی اے کے سربراہ ائیر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک نے تاشقند پروازیں شروع کرنے کے لیے پاکستان میں ازبکستان کے سفیر جناب ایبک عارف عثمانوف اور ازبکستان میں پاکستانی سفیر جناب سید علی اسد گیلانی کے ساتھ مذاکرات کیے۔

پی آئی اے نے لاہور تا تاشقند پروازیں شروع کرنے کے لیے باضابطہ اجازت مانگ لی ہے اور ایئرلائن کا پروازیں مارچ کے آخر میں شروع کرنے کا ارادہ ہے۔ ازبکستان کے شہر تاشقند، بخارا اور سمرقند مذہبی سیاحت کے لیے کافی اہمیت رکھتے ہیں۔ دوسرا پاکستانی تاجر اور طلبا کی بڑی تعداد وہاں مقیم ہے جو ان براہِ راست پروازوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ دونوں سفرا نے پاکستان اور ازبکستان کے مابین فضائی روابط بڑھانے میں اپنا پورا کردار ادا کرنے کا عندیہ دیا۔ واضح رہے پی آئی اے افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک میں اپنے آپریشن کو وسعت دے رہی ہے۔

پی ِآئی اے نے چار مارچ سے کابل کے لیے پانچویں پرواز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور ان میں سے بعض پروازیں اب ایئربس اے تھری ٹوئنٹی طیارے پر چلائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ چودہ مارچ سے لاہور تا باکو پروازیں شروع کی جارہی ہیں۔ تاشقند اور بشکیک پروازیں جلد شروع کرنا بھی پی آئی اے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔

Video

فالو کریں