سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودی عریبین ایئر لائن یعنی السعودیہ اور قطر کی قومی فضائی کمپنی قطر ایئرویز آج سے دونوں ملکوں کی درمیان پروازوں کو بحال کر رہی ہیں۔ السعودیہ پیر گیارہ جنوری سے جدہ اور ریاض سے قطر کے دارلحکومت دوحہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہے۔ جبکہ قطر ایئرویز پیر گیارہ جنوری سے دوحہ سے ریاض جبکہ جمعرات چودہ جنوری سے دوحہ سے جدہ اور سینیچر سولہ جنوری سے دوحہ اور دمام کے درمیان پروازیں بحال کر رہی ہے۔ دونوں ایئرلائنز نے اس بات کا اعلان سینیچر نو جنوری کواپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے کیا تھا۔ ایئرلائن یہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’دوحہ کے لیے پروازوں کی بکنگ کھول دی گئی ہے‘۔
امیر قطر کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی حکومت نے قطر کے ساتھ تمام بری، بحری اور فضائی سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ قطری مسافروں کی سعودی عرب آمد کے لیے کورونا کے نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ تین یا سات دن تک گھر پر قرنطینہ کرنے کی پابندی بھی کرنی ہوگی۔ دوسری جکانب قطر کی قومی فضائی کمپنی قطرایئرویز نے بھی پیر گیارہ جنوری سے سعودی عرب کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Add Comment